01242022Headline:

Are educational institutions going to be off again? Details – کیا تعلیمی ادارے پھر سے بند ہونے جا رہے ہیں؟

اومی کرون کے ساتھ ساتھ کورونا نے بھی دوبارہ سر اُٹھانا شروع کردیا ہے جس کی بنا پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنےاپنے ایک بیان میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کرنے کا عندیہ دے دیا، شفقت محمود نے اعلان کیا کہ اگر موسمی حالات خراب ہوئے تو سکولوں میں چھٹیاں کر دیں جائیں گی ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےوزیر اطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ہم نے کورونا وبا پھیلی ہے ہم نے سارے فیصلےبین الصوبائی تعلیمی کانفرنس کے تحت کئے ہیں اور اب بھی مل کر کریں، ہر صوبے کے حالات مختلف ہیں لیکن عمومی طور حالات مزید خراب نہ ہوں تو تعلیمی ادارے بند نہیں کئے جائیں گے۔اگر موسمی حالات خراب ہوئے تو سکولوں میں چھٹیاں کر دیں جائیں گی , شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ تعلیمی اداروں کا بند نہ کیا جائے. وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ہم جو نیا نصاب لائے ہیں وہ کراس ون ٹو فائیو ہے، تاریخ اس میں آگے آئے گی جس میں عالم اسلام اور پاکستان کے ہیروز کا ضرور ذکر ہوگا۔ ایک سوال کا جواب پنجابی زبان میں دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی کو نہیں روکا کہ آپ اپنی زبان میں پڑھائیں یا نہ،ہم نے صوبوں کو یہ کہا کہ نصاب جو کہ وہ سنگل نیشنل کریکولم کا یکساں ہے وہ اپنی صوبائی زبانی میں پڑھاناچاہتے ہیں تو اس میں کوئی دقت نہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر میں اسکولوں اور ایلیمنڑی کلاسز کاتدریسی عمل ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا ہے

ا

What Next?

Recent Articles

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera
hamster sex