05222022Headline:

لاہور دھماکےکے بعد بے حس لوگ کیا حرکتیں کرتے رہے؟

لاہور دھماکے کے بعد بے حس لوگ ’پرائز بانڈ‘ لوٹتے رہے🙄
لاہور کے انارکلی بازار میں بم دھماکے کے بعد بعض بے حس لوگ زخمیوں کی مدد کے بجائے پرائز بانڈ لوٹتے رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں دھماکا پرائز بانڈ کاؤنٹر کے باہر ہوا جس کے بعد چند شہریوں نے لوٹ مار شروع کردی تھی

دھماکے کے بعد ارد گرد آگ لگ گئی اور بھگڈر مچ گئی لیکن چند بے حس افراد نے موقع غنیمت جان کر پیسے اٹھانا شروع کردیے۔

ذرائع کے مطابق بیس سالہ عبداللہ نامی نوجوان کا پرائز بانڈ کاؤنٹر تھا جس پر تین لاکھ روپے موجود تھے، پرائز بانڈ کاؤنٹر کا مالک بھی دھماکے میں زخمی ہوگیا تھا۔

واضح رہے انارکلی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے، دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ واقعے مزید تحقیقات جاری ہیں

وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کے پیچھےکون سی تنظیم ہے، بحثیت وزیر داخلہ ابھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں

What Next?

Related Articles

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera
hamster sex